نئی دہلی،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے پیرکو مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کرنے والے کسانوں کے تمام مطالبات کو قبول کرے اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرے۔
کجریوال نے بارش اور سردی کے باوجود اپنااحتجاج جاری رکھنے پر کسانوں کی ہمت کی تعریف کی ہے۔کجریوال نے کہاہے کہ ہمارے کسانوں کی ہمت کو سلام ہے جوسردی اور بارش کے درمیان سڑکوں پر نکلے۔ مرکزی حکومت سے میری اپیل ہے کہ کسانوں کے تمام مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کی میٹنگ میں تمام کالے قوانین کو واپس لیاجائے۔